&انوارالحق کاکڑ کے بحیثیت نگران وزیراعظم تقرری خوش آئند اقدام ہے،مولانا محمد شفیق دولت زئی

ہفتہ 12 اگست 2023 22:15

e کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2023ء) جمعیت (س) کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا محمد شفیق دولت زئی نے کہا ہے کہ سینیٹر انوارالحق کاکڑ کے بحیثیت نگران وزیراعظم پاکستان کے تقرری و تعیناتی خوش آئنداقدام ہے اور میں نے پہلے ہی مطالبہ کیا تھا کہ نگران وزیر اعظم پاکستان صوبہ بلوچستان کا حق ہے چونکہ اس قبل بلوچستان کے نواب ذوالفقار علی مگسی کو وزیراعظم کانام سہرفرست تھا مگر نواب ذوالفقا ر علی مگسی کے بجائے بلوچستان سے سینیٹر انوارالحق کاکڑ کو متفقہ طور پر وزیر اعظم پاکستان تعینات کر نے کا فیصلہ کیا گیا جس سے بلوچستان کے عوام کو خوشی و مسرت ہوئی ہیں ہم اس فیصلے کا خیرمقد م کرتے ہیں ۔۔