کویت نے بیوی بچوں کیلئے فیملی ویزہ کے اجراء کا اشارہ دے دیا
دیگر غیرملکیوں کیلئے بھی ویزہ پابندیوں میں نرمی کا امکان ظاہر کردیا گیا
ساجد علی جمعرات 31 اگست 2023 14:15
(جاری ہے)
معتبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد طبی ادارے کے استحکام کو یقینی بنانا اور مختلف شعبوں میں ملک کو درکار مہارت رکھنے والوں کو ملک سے جانے سے روکنا ہے، جن میں خاص طور پر طبی عملہ، کنسلٹنٹس اور نایاب مہارت رکھنے والے افراد شامل ہیں، تاہم وزارت داخلہ نے باقاعدہ طور پر ابھی تک ویزہ کے اجراء یا اس کے دوبارہ شروع ہونے سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ کے مجاز حکام بھرتی کے پورے عمل میں ضابطوں اور قوانین کے تحت ہر قسم کے داخلے کے ویزوں کے اجراء کے لیے ایک نئے طریقہ کار کا مطالعہ کر رہے ہیں، وزارت داخلہ کے لیگل ڈیپارٹمنٹ کے زیر مطالعہ نئے ضوابط میں سے سرکاری اور نجی شعبوں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے فیملی ویزہ کے حصول کے لیے تنخواہ کی حد کو 500 دینار سے 800 دینار تک بڑھانا ہے۔ رپورٹ میں ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ فیملی ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند اپنے اصل ورک پرمٹ پیش کرنے کے پابند ہوں گے، جس کا مطلب ہے اب رہائشی امور کے محکمے کسی بھی ایسی دستاویز کو قبول نہیں کریں گے جس میں کہا گیا ہو کہ تارکین وطن اپنے اصل آجر کے علاوہ کسی بھی ادارے سے اضافی تنخواہ وصول کر رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
نائجر کی ایران کو 300 ٹن ریفائنڈ یورینیم فروخت کاانکشاف
-
یو اے ای کا فلسطینی ریاست کو یو این کی رکنیت دینے کی قرارداد منظوری کا خیرمقدم
-
مجھے 43 فیصد نائجیرین ہونے پر فخر ہی: میگھن مارکل
-
سعودی عرب میں سنیما ٹکٹوں کی قیمت میں نمایاں کمی
-
اسرائیل کا امداد کے داخلے کیلئے شمالی غزہ میں نئی کراسنگ کھولنے کا دعوی
-
بھارت میں بندر نے 3 بینک ملازمین کی جان لے لی
-
کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ نے ہزاروں افراد کو نقل مکانی پر مجبور کردیا
-
اسرائیل کی غزہ میں بمباری جاری، شہدا کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیل کے پاس رفح کے لوگوں کے تحفظ کے لیے قابل اعتماد منصوبہ نہیں، امریکہ
-
زہریلے کیمیکل کا استعمال، بھارتی غذائی اشیا پرعالمی پابندیاں عائد
-
کویت کی 13 رکنی کابینہ کا اعلان ، 2 خواتین بھی شامل
-
انسانی ہمدردی کی ٹیمیں افغانستان میں سیلاب متاثرین کو امداد فراہم کر رہی ہیں، اقوام متحدہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.