معروف مذہبی اسکالراورنعت خواں جنید جمشیدکا 59 واں یوم پیدائش 3 ستمبرکو منایا جائے گا

جمعہ 1 ستمبر 2023 11:50

معروف مذہبی اسکالراورنعت خواں جنید جمشیدکا 59 واں یوم پیدائش 3 ستمبرکو ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2023ء) معروف مذہبی اسکالر اور نعت خواں جنید جمشیدکا59واں یوم پیدائش3ستمبرکو منایا جائے گا۔ جنید جمشید3ستمبر1964کوکراچی میں پیداہوئے اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی لاہورسے سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔انہوں نے وائٹل سائنز کے نام سے پاپ موسیقی کا بینڈ تشکیل دیا۔

(جاری ہے)

2004 میں معروف سکالر مو لانا طارق جمیل سے ملاقات نے جنید جمشید کی زندگی بدل دی اور گلوکاری میں بے پناہ شہرت کے باوجود ان کا رجحان دینی تعلیمات، درس وتدریس اور حمد و ثنا کی طرف ہوگیا۔

گلوکار ی کو خیر باد کہہ کر 2005 میں اپنی خوبصورت آواز میں انہو ں نے پہلا نعتیہ البم ’’جلوہ جاناں‘‘ ریلز کیا۔ بعد ازاں یہ سلسلہ چلتا رہا انہیں 2007 میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ وہ 7دسمبر 2016 کو چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔