اس طبقے سے بہت ہمدردی ہے جس پر بجلی بلوں کا بوجھ ہے،نگران وزیراعظم

رات کو دکانیں جلد بند کرنے سے متعلق فیصلہ صوبوں کو اعتماد میں لیکر کریں گے،انوار الحق کاکڑ کی گفتگو

Abdul Jabbar عبدالجبار ہفتہ 2 ستمبر 2023 11:19

اس طبقے سے بہت ہمدردی ہے جس پر بجلی بلوں کا بوجھ ہے،نگران وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 02 ستمبر 2023ء) نگران وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اس طبقے سے بہت ہمدردی ہے جس پر بجلی بلوں کا بہت بوجھ ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے جیو نیوز کے پروگرام ’’ جرگہ ‘‘ میں سنیئر صحافی سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رات کو دکانیں جلد بند کرنے کے حوالے سے فیصلہ صوبوں کو اعتماد میں لیکر کریں گے اور فیصلے کا نفاذ جلد نظر آئے گا۔

بجلی معاملے پر جلد فیصلہ نہیں کرنا چاہتے،ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے جو بعد میں واپس لینا پڑا۔ انکا کہنا تھا کہ ٹیم اس مسئلے کے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم حل تجویز کرے گی۔یہ نہیں کہا تھا کہ بجلی ایسا مسئلہ نہیں جس پر پہیہ جام ہڑتال کی جائے،ہمیں اس طبقے سے بہت ہمدردی ہے جس پر بجلی بلوں کا بہت بوجھ ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 48 گھنٹوں میں بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں کا معاملہ آئی ایم ایف کے ساتھ ملکر دیکھ رہے ہیں،48 گھنٹے میں بجلی بلوں پرریلیف کا اعلان کریں گے۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ بجلی بلوں کے حوالے سے احتجاج ہوا،ایک شہر میں بل جلائے جا رہے ہیں تو اسی شہرمیں بجلی چوری ہو رہی ہے۔ مگرمسئلہ بڑھا چڑھا کرپیش کیا جارہا ہے،بجلی بحران کی وجہ لائن لاسز،چوری اورآئی پی پیز کے معاہدے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ بجلی بلوں پر ایسا نہیں کہ چند ظالم حکمران عوام کا خون چوس کر چھوڑیں گے۔حالات مشکل ہیں لیکن ملک میں کوئی بحران نہیں،ہمیں معاشی اور سیکیورٹی کے مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی میں ہمارے یہاں لوڈ شیڈنگ بڑا مسئلہ تھا،منگلااور تربیلا کے بعد ہم کوئی بڑا پروجیکٹ نہیں لا پائے،مسئلے کے حل کیلئے ہم نے آئی پی پیزسے معاہدے کیے۔