بابر اعظم کی عاجزی انکی خوبی، ایسے کھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں : نیپالی گلوکارہ تریشلا گرونگ
پاکستان کیلئے 2 ملی نغمے تیار کررہی ہوں جنہیں جلد ریلیز کردیا جائیگا، موقع ملا تو مستقبل میں لاہور اور اسلام آباد میں اپنے فن کا جوہر دکھاؤں گی : انٹرویو
ذیشان مہتاب بدھ 6 ستمبر 2023 16:31
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ پرفارم کرنا اچھا تجربہ رہا ،پاکستانی مہمان نواز لوگ ہیں اور موسیقی سے لگاؤ رکھتے ہیں، مرحوم پاکستانی گلوکار نصرت فتح علی خان سمیت موجودہ گلوکار راحت فتح علی خان، علی ظفر اور عاطف اسلم کا کوئی جواب نہیں ہے۔
نیپالی گلوکارہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے دوملی نغمے تیار کررہی ہوں جنہیں جلد ریلیز کردیا جائے گا، موقع ملنے پر مستقبل میں لاہور اور اسلام آباد میں اپنے فن کا جوہر دکھاؤں گی۔ تریشلا گرونگ نے مزید کہا کہ جب مجھے آرگنائزر کی جانب سے ایشیاء کپ میں گانے کی پیشکش ہوئی تو یقین ہی نہیں آرہا تھا، اب میں جہاں جائوں لوگ مجھے پہچان لیتے ہیں، آٹو گراف لیتے ہیں اور ہاتھ ملاتے ہیں۔ نیپالی ٹیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہماری ٹیم ایونٹ میں ناکام ضرور ہوئی لیکن پاکستان اور بھارت کیخلاف میچز سے کھلاڑیوں کے تجربے میں اضافہ ہوگا، ایشیا کپ میں نیپالی ٹیم کی نمائندگی ناقابل فراموش بات ہے کیونکہ نیپال میں کوہ پیمائی اور فٹ بال زیادہ مقبول کھیل ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ویسے کرکٹ کے کھیل سے کوئی دلچسپی نہیں تھی لیکن ایشیاء کپ کی وجہ سے اب میں کرکٹ کے میچز شوق سے دیکھتی ہوں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، ان کی عاجزی ہی ان کی خوبی ہے ، ایسے کھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جس مزاج سے کھیلنا چاہیے وہ پوری طرح نظر نہیں آرہا، عماد وسیم کا پاکستان کی شکست پر ردعمل
-
آئی پی ایل کھیلنا پاکستان کیخلاف سیریز کھیلنے سے بہتر ہوتا، مائیکل وان کا یوٹرن
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، آئی سی سی پاک بھارت ٹاکرے کیلئے راولپنڈی میں فین پارک بنائے گا
-
بابر اعظم دوسرے ٹی ٹونٹی میں خراب کارکردگی دکھانے والے شاداب خان کے دفاع میں سامنے آگئے
-
شاہد آفریدی کا مڈل اوورز میں پاکستانی بیٹرز کے سٹرائیک ریٹ پر تشویش کا اظہار
-
بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں شکست کی وجہ بتا دی
-
پی ایس ایل فرنچائزز کو مستقل بنیادوں پر حقوق نہیں مل سکیں گے
-
ایتھلیٹ مونا خان کی گرفتاری پر پاکستان نے یونان سے قونصلر رسائی مانگ لی
-
زیادہ ٹی ٹونٹی رنز، بابر اعظم نے روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا
-
مضبوط پوزیشن میں آنے کے باوجود پاکستان فتح حاصل کرنے میں ناکام
-
تیسرا سالانہ میاں گلزار میموریل فلڈلائٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں اکتالیس فٹبال کلب اورالعمر فٹبال کلب نے اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا
-
انٹرکلب ہاکی چیمپین شپ کا فائنل میچ (کل ) کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.