صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی خوش دامن کی رسم قل ادا کر دی گئی

بدھ 6 ستمبر 2023 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2023ء) صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی خوش دامن کی رسم قل و قرآن خوانی لاہور میں عبدالعلیم خان کی رہائش گاہ پر ادا کر دی گئی، ترجمان کے مطابق مرحومہ کی رسم قل میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی، جسٹس تصدق جیلانی، جنرل (ر) افضل جنجوعہ، عامر کیانی، فردوس عاشق اعوان، چوہدری محمد منیر، ظہیرالدین، رائے اسلم کھرل، سعید اکبر نوانی، اجمل چیمہ، ملک خرم، میاں خالد محمود، شعیب صدیقی، جی ایم سکندر، خواجہ بلال یاسین، ملک انور، چوہدری محمد امین، رانا محمد ارشد اور میاں مرغوب احمد سمیت دیگر نے شرکت کی، مرحومہ جسٹس (ر) راجہ محمد صابر کی اہلیہ تھیں۔