امریکا میں پاکستان کے قیمتی اثاثے روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت کا بھی حتمی فیصلہ
نگران وفاقی حکومت نے امریکہ میں روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت کیلئے اقدامات تیز کردیے ، ہوٹل کی نیلامی کیلئے فنانشل ایڈوائزر کے تقرر کی پیشکش طلب کرلی گئی
محمد علی جمعہ 15 ستمبر 2023 22:00
(جاری ہے)
دوسری جانب پی آئی اے کی نجکاری کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری اور دیگر معاملات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ نگران وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معیار کے ہوائی سفر کے لئے پی آئی اے کی نجکاری ناگزیر ہے، وزارت نجکاری کے زیرنگرانی پی آئی اے کی نجکاری جلد تکمیل تک پہنچائی جائے۔ یاد رہے 11 ستمبر 2023ء کی جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کو اندرون بیرون ملک جانے والی تیس سے زائد پروازیں معطل ہونے کا خدشہ ہے، رقم فوری نہ ملنے کی صورت 15طیارے گراؤنڈ ہونے کا خدشہ ہے۔ پی آئی اے کو قرض، سود اور لیز، پروزوں کی ادائیگیوں پر مشکلات کا سامنا ہے۔ پی آئی اے کو فوری طور پر 20 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کرنی ہیں، ادائیگیوں میں فیول ، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ، اور لیز پر طیاروں کی ادائیگیاں شامل ہیں۔ دو دنوں میں فنڈز نہ ملے تو فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوجائے گا۔وزارت ہوابازی کے مطابق پی آئی اے کی تنظیم نو پیچیدہ عمل ہے، جس کو مکمل کرنے میں ایک سال درکار ہے۔تنظیم نو کے دوران پی آئی اے کا آپریشنل رہنا اشد ضروری ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے اپنی تاریخ کا بلند ترین ریونیو کما رہا ہے۔ حکومت کے تعاون سے بینکوں سے قرض کے حصول کیلئے اقدامات کرلئے ہیں،فنڈز جاری ہوتے ہی طیاروں کے پروزوں، انجن اور سود سے متعلق ادائیگیاں کی جائیں گی۔مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.