سپریم کورٹ نے عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کردیا

جمعرات 21 ستمبر 2023 18:51

سپریم کورٹ نے عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل کو پانچ ہزار روپے جرمانہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2023ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل کو پانچ ہزار روپے کا جرمانہ کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ جرمانہ کی رقم اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی فلاحی ادارہ میں جمع کرائیں اور اس کی وصولی کی رسید پیش کی جائے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بنچ نے جمعرات کو یہاں جائیداد کے حوالہ سے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پراپرٹی کیس میں عدالت کا وقت ضائع کرنے پر درخواست گزار کے وکیل کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا۔ انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جرمانہ کی رقم فلاحی ادارے میں جمع کروائی جائے گی۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو مس لیڈ کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے اس عمل سے عدالت کو آپ پر اعتبار نہیں رہا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل درخواست گزار کو حکم دیا کہ جرمانہ کی رقم اپنی مرضی کے کسی بھی فلاحی / خیراتی ادارہ میں جمع کرا کے رسید پیش کریں۔