ش*صاف وشفاف اور پر امن انتخابات ہماری آئینی زمہ داری ہے، احمد علی احمدزئی

ہفتہ 23 ستمبر 2023 03:30

E کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2023ء) نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت،ایکسائز و ٹیکسیشن اور توانائی پرنس احمد علی احمدزئی نے کہا کہ صاف وشفاف اور پر امن انتخابات ہماری آئینی زمہ داری ہے جسے بخوبی آگاہ ہیں وقت آنے پر اس آئینی زمہ داری سے بھی احسن طریقے سے عہدہ بر آ ہونگے۔ اس آئینی زمہ داری کے ساتھ ساتھ اس عرصے میں عوام کی فلاح وبہبود، خوشحالی،صوبے کی تعمیر وترقی اور عوام کی طرزِ زندگی کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت کو عوامی مصائب و تکالیف کا پورا ادراک و احساس ہے۔ ہماری کوشش اور خواہش ہے اس دورانیے میں جتنا ممکن ہوسکے عوام کو ریلیف دیں۔ وسائل کی کم یابی کا رونا رونے کے بجائے ہمیں اس صوبے کو خود کفیل بنا کے اپنے پاؤں پہ کھڑا کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

زراعت ،لائیو اسٹاک اور مائن اینڈ منرل کی فروغ و ترقی کے ساتھ ساتھ صنعتی ترقی پہ بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

صوبے کو صعنتی ترقی کے دوڑ میں شامل کرانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے مختصر، وسط اور طویل مدتی منصوبہ بندی کے لیے جامع لحہ عمل مرتب کرنا ہوگا تاکہ صوبہ معاشی طور پر خود انحصاری کی جانب بڑھ سکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان قدرتی وسائل کو عوامی اجتماع ترقی کے لیے بروئے کار لایا جائے تاکہ صوبہ بھی خودکفیل ہو عوام بھی خوشحال ہو