وفاقی دارالحکومت میں باسکٹ بال کے کھیل کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں گے۔ سیکرٹری جنرل اوج ظہور

ہفتہ 23 ستمبر 2023 12:53

وفاقی دارالحکومت میں باسکٹ بال کے کھیل کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے ٹھوس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2023ء) فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اوج ظہور نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں باسکٹ بال کے کھیل کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کریم خان آفریدی فائونڈیشن کے زیر اہتمام لیاقت جمنازیم ،اسلام آباد میں نمائشی باسکٹ بال میچ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں باسکٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کےزیر اہتمام وفاقی دارالحکومت میں گراس روٹ سطح پر باسکٹ بال کے کھیل کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے ہرسال چار سے پانچ ٹورنامنٹس کا انعقاد کرتی ہے جس میں کھلاڑی بڑے شوق سے حصہ لیتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اوج ظہور نے کہا کہ ملک میں تعلیمی دارے بھی گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :