سات مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں کی منسوخی کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 23 ستمبر 2023 13:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2023ء) لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہائوس حملہ کیس سمیت سات مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں کی منسوخی کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 28 ستمبر کو سماعت کرے گا۔