سی پی ایل ٹی 20، اعظم خان نے گیانا واریئرز کو فائنل میں پہنچا دیا

25 سالہ کھلاڑی نے 200 کے سٹرائیک ریٹ پر 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے صرف 27 گیندوں پر 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 23 ستمبر 2023 15:28

سی پی ایل ٹی 20، اعظم خان نے گیانا واریئرز کو فائنل میں پہنچا دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 ستمبر 2023ء ) پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز اعظم خان نے جمعہ کی رات ایک انتہائی تباہ کن اننگز کھیلی جب گیانا میں کھیلے گئے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) ٹی 20 میں گیانا ایمیزون واریئرز نے جمیکا تلاواہ کو کوالیفائر میں شکست دی۔ 25 سالہ اعظم خان جو اپنی ہارڈ ہٹنگ کے لیے جانے جاتے ہیں ،نے واریئرز کے لیے سب سے زیادہ اسکور کیا اور 200 کے زبردست اسٹرائیک ریٹ پر 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے صرف 27 گیندوں پر 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز کی یادگار اننگز نے ان کی ٹیم کو تلاواہ کے لیے 183 رنز کا زبردست ہدف دینے میں مدد کی۔ اعظم نے مخالف ٹیم کے گیند بازوں، خاص طور پر اپنے ہم وطن محمد عامر کو خوفزدہ کیا، کیونکہ انہوں نے 19ویں اوور میں 31 سالہ کھلاڑی کو 6,4 اور 6 مارا۔

(جاری ہے)

ایک اور پاکستانی بلے باز صائم ایوب واریئرز کی طرف سے کھیل رہے تھے۔

21 سالہ کرکٹر نے اپنی طرف سے اننگز کا آغاز کیا لیکن یہ ان کا دن نہیں تھا کیونکہ وہ صرف 20 رنز بنا کر پویلین روانہ ہو گئے۔ تعاقب کے دوران تلاوہ بری طرح گر گئے اور صرف تین بلے باز دوہرے ہندسے میں سکور کر سکے۔ جدوجہد کرنے والی ٹیم کی جانب سے عماد ٹاپ اسکورر رہے۔ انہوں نے 33 گیندوں پر 43 رنز بنا کر سب سے زیادہ اسکور کیا لیکن ان کی ٹیم 15.2 اوورز میں صرف 101 رنز پر پویلین واپس بھیج دی گئی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے عمران طاہر بہترین باؤلرز تھے۔ انہوں نے 2.2 اوور میں صرف سات رنز دے کر تین اہم وکٹیں حاصل کیں۔ واریئرز نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی جہاں ان کا مقابلہ 24 ستمبر کو ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :