ایشین گیمزکے لئے قومی کبڈی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

منگل 26 ستمبر 2023 20:29

ایشین گیمزکے لئے قومی کبڈی ٹیم کا اعلان کردیا گیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2023ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن نے 19 ویں ایشین گیمز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا، ٹیم 28 ستمبر کو چین کیلئے روانہ ہوگی ، خیبر پختونخوا کبڈی ایسوسی ایشن سے وابستہ تین کھلاڑی قومی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سلطان بری کے مطابق خیبر پختونخوا کے آفاق ایم خان، عثمان احمداور عمیر خان کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

خیبر U پختونخوا ہی کے تحسین اللہ جو پی اے ایف کی جانب سے کھیل رہے ہیں بھی ٹیم کا حصہ ہیں، کوچ بادشاہ گل کا بھی خیبر پختونخوا سے تعلق ہے جو نیوی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ سلطان بری نے ٹیم اور کھلاڑیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر ہے کہ قومی ٹیم گیمز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کا قومی ٹیم میں جگہ بنانا صوبے میں کبڈی کے فروغ کے لئے ایسوسی ایشن کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔دیگر کھلاڑیوں میں عمران حاجی، مدثرشاہ، محمد سفیان جٹ، مزمل اور اخلاق گجرشامل ہیں، نبیل اے رانا کوچ اور محمد کامران منیجر کے فرائض انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :