ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس کاانعقاد کیا گیا

منگل 26 ستمبر 2023 23:14

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2023ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سیرت النبی ؐ کانفرنس قائداعظم بارہال سیشن کورٹ میں منعقدہوئی جسکی صدارت صدربارعابد پر ویز ہرل نے کی ۔

(جاری ہے)

مہما ن خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سجاد حسین سندھر،سابق نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹرفرید احمد پراچہ،ڈاکٹرعبد الرحمن مکی،علامہ سید حسن نقوی کر اچی،حضرت مولا نا قاضی مطیع اللہ سعید ی،علامہ سید سبطین حید رسبزواری،پروفیسرڈاکٹر پیرسید محمد فاروق شاہ نقشبندی نے سیر ت النبیؐ پرخطاب کیااورقاری خادم بلال ،قاری حمادانورنفیسی،قاری عبد الباسط اسلم نے قران پاک کی تلاوت کی ۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیر ت النبی ؐ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہےاسوہ رسول ؐپرعمل پیراہو کر معاشر ے کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتاہے ۔ \378