شکارپور،سول ہسپتال میں تیماردار لڑکی کے ساتھ زیادتی کا انکشاف

بدھ 27 ستمبر 2023 23:16

شکارپور،سول ہسپتال میں تیماردار لڑکی کے ساتھ زیادتی کا انکشاف
شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) شکارپور کے سول ہسپتال میں تیماردار لڑکی کے ساتھ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔متاثرہ لڑکی نے واقعے کا مقدمہ وارڈ بوائے کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

لڑکی نے پولیس کو شکایت درج کروائی کہ 2 روز قبل بیمار والدہ کے ساتھ اسپتال آئی تھی تو رات گئے وارڈ بوائے نے زیادتی کانشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ وارڈ بوائے کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور معاملے کی تمام پہلوں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ایم ایس سول اسپتال شکارپور کا کہنا ہے کہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کے بعدحقیقت سامنے آئے گی۔

متعلقہ عنوان :