لیسکو کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

بدھ 27 ستمبر 2023 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2023ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر سمیت کسٹمر سروسزڈائریکٹر رائے محمد اصغر اور چیف انجینئر میٹریل مینجمنٹ رمضان بٹ نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں لیسکو کے نادرن اور سینٹرل سرکل کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین بورڈ حافظ میاں محمد نعمان نے افسران کوہدایات دیں کہ صارفین کے مسائل کا ازالہ کریں اور فون کالز کو اٹینڈ کریں۔انہوں نے کہاکہ صارفین کے خراب میٹروں کو جلد ازجلد تبدیل کیا جائے۔حافظ نعمان نے سینٹرل سرکل میں نافذ کئے گئےERPسسٹم کو سراہا اور کہا کہ پیپرلیس ورکنگ سے لیسکو کے کام میں جدت آئے گی اور وقت کے ضیاع سے بچا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :