پاکستانی ٹیم کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ پہنچنے والے شائقین کو افسوسناک رویہ کا نشانہ بنا دیا گیا
پاکستانی کھلاڑیوں کی آمد پر راجیو گاندھی ائیرپورٹ حیدرآباد پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد پہنچی، سیکورٹی اہلکاروں نے غیر معمولی سختی کا مظاہرہ کیا
محمد علی بدھ 27 ستمبر 2023 21:55
(جاری ہے)
بھارتی پولیس نے ائیرپورٹ پر موجود پاکستانی شائقین کو پاکستان کا پرچم لہرانے اور پاکستان کے حق میں نعرے لگانے سے زبردستی روک دیا۔
پاکستانی کھلاڑیوں کی آمد پر راجیو گاندھی ائیرپورٹ حیدرآباد پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد پہنچی، تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے غیر معمولی سختی کا مظاہرہ کیا، ائیرپورٹ پر موجود پاکستانی شائقین سے پاکستانی پرچم چھین لیے گئے۔ اس سے قبل بھارت میں شیڈول دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی اسکواڈ دبئی پہنچ گئی تھی۔ قومی ٹیم بھارت میں کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کیلیے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہوئی۔ 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ 3 ریزرو کھلاڑی بھی موجود ہیں جبکہ کوچز اور معاون عملہ سمیت 13 ارکان بھی قومی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ بولنگ کوچ مورنے مورکل نے دبئی میں اسکواڈ کوجوائن کیا جب کہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر 30 ستمبر کو انگلینڈ سے براہ راست بھارت پہنچیں گے۔ دبئی میں 9 گھنٹے قیام کے بعد قومی اسکواڈ حیدرآباد کیلئے روانہ ہوا اور قومی اسکواڈ بھارتی وقت کے مطابق رات 8:15 بجے حیدرآباد پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گرین شرٹس کا پہلا وارم اپ میچ جمعہ کے روز نیوزی لینڈ سے ہوگا تاہم سیکورٹی خدشات کے باعث یہ میچ شائقین کے بغیر خالی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے بیان میں بابر اعظم نے کہا کہ ہم پاکستان ٹیم کے فینز سے دعاؤں اور نیک خواہشات کی درخواست کرتے ہیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ فینز کی سپورٹ اور محبت کا سلسلہ جاری رہے گا، یہ سپورٹ اور محبت آپ فینز پہلے بھی کرتے رہے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم 2500 رنز مکمل کرنیوالے پہلے ٹی ٹونٹی کپتان بننے کے قریب
-
آل پاکستان میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ: اسلام آباد، واپڈا، ایئرفورس فتح یاب
-
پیرس، فرینچ اوپن میں نوواک جوکووچ پہلے رئونڈ میں کامیاب
-
امریکی فٹبالر پر 2 خواتین نے جنسی ہراسانی کا مقدمہ دائر کردیا
-
روہت شرما کی اہلیہ کو فلسطینیوں کے حق میں شیئر کی گئی پوسٹ حذف کرنا پڑ گئی
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چارٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
اوکاڑہ،ادارہ دی سنٹر آف ایکسی لینس کراٹے کی پوری ٹیم نے پنجاب چیمپئن شپ میں 20گولڈ میڈلز اپنے نام کر لئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: کامران اکمل نے پاک بھارت مقابلے کیلئے ہندوستان کو فیورٹ قرار دیدیا
-
بابر اعظم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں اوپننگ کرنی چاہیے : باسط علی
-
عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اورالیگزینڈرزویروف اور ڈینیئل مدویدیف کا فاتحانہ آغاز ، فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے
-
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، میتھیو ہیڈن نے بھی پاکستان کو سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی فہرست سے باہر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.