ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا آئندہ سال امریکا میں ہونے والی جم ومنرلز شو سے برآمد کنندگان کو بھرپور مستفید کرانے کا فیصلہ

جمعرات 28 ستمبر 2023 15:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2023ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے آئندہ سال امریکا میں ہونے والی جم ومنرلز شو سے برآمد کنندگان کو بھرپور مستفید کرانے کا فیصلہ کیا تاکہ اس شعبہ میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق 25 جنوری سے 11 فروری تک ہونے والے اس شو میں پاکستان سے بڑی تعداد میں اس شعبہ سے منسلک برآمد کنندگان کو شرکت کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ اس مقصد کے لئے اتھارٹی نے درخواستیں طلب کر لی ہیں جو 13 اکتوبر تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ اس شو میں جم و جیولری ، منرلز اور حیاتیاتی ایندھن سے متعلق مصنوعات پر خصوصی توجہ مرکوز ہو گی۔

متعلقہ عنوان :