سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر71 فیصدکی نمومتوقع

جمعرات 28 ستمبر 2023 15:02

سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2023ء) ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر71 فیصدکی نمومتوقع ہے۔ آل پاکستان سیمینٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن اورٹاپ لائن سیکورٹیز کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 1.75 ملین ٹن تک رہنے کا امکان ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 71 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 1.02 ملین ٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

ستمبر2023میں سیمینٹ کی برآمدات 0.59 ملین ٹن تک رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ سال ستمبرکے 0.48 ملین ٹن کے مقابلہ میں 23 فیصدزیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 9.96 ملین ٹن تک رہنے کاامکان ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 8.60 ملین ٹن ریکارڈکی گئی تھی۔ستمبرمیں سیمنٹ کی مقامی کھپت 3.39 ملین ٹن تک رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ سال ستمبرکے 3.81 ملین ٹن کے مقابلہ میں 11 فیصدکم ہے۔\395

متعلقہ عنوان :