نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت زندگی کے تمام شعبوں میں رہنمائی کے حصول کا بہترین نمونہ ہے، چیئرمین ڈیپارٹمنٹل کمیٹی برائے پوسٹ آفس

جمعرات 28 ستمبر 2023 15:33

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2023ء) پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایس جی ایم ای اے) کی ڈیپارٹمنٹل کمیٹی برائے پوسٹ آفس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے چیئرمین سلیم اختر بھٹہ نے کہا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت زندگی کے تمام شعبوں میں رہنمائی حاصل کرنے کے لیے بہترین نمونہ ہے۔

"اے پی پی" سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے آخری نبی ہیں اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان کا اظہار ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن، محبت، پیار، رواداری، احترام، بھائی چارے اور صبر کا درس دیتا ہے۔ سلیم اختر بھٹہ نے کہا کہ امت مسلمہ کو درپیش تمام مسائل کا پرامن حل اسلامی تعلیمات اور اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین ڈیپارٹمنٹل کمیٹی برائے پوسٹ آفس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن برائے پی ایس جی ایم ای اےنے کہا کہ مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے جو امت کو درپیش مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول امت مسلمہ سمیت پوری انسانیت کے لیے اس احساس کا اہم دن ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان کی اصلاح کے لیے بھیجا گیا لہٰذا انہیں چاہیے کہ وہ امن، بھائی چارے، مہربانی اور ترقی و خوشحالی کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر عمل کریں اور اسی مین دنیا و آخرت کی بھلائی بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :