
حسیب خان،زبیرچھایا ودیگر کی شرکت،کاٹی کے عہدہ صدارت کو خدمت اور فرض العین سمجھ کر ادا کیا،فراز الرحمان
ش*کاٹی کی مجلس عاملہ کا سالانہ اجلاس،فراز الرحمان مسلسل دوسرے سال صدر ہونگے
جمعرات 28 ستمبر 2023 21:10
(جاری ہے)
سینیٹر عبدالحسیب خان کا کہنا تھا کہ فراز الرحمان کی محنت کا نتیجہ ہے کہ کاٹی دیگر صنعتی علاقوں سے ممتاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ فراز الرحمان کے عہدے کی مدت میں ایک سال کی توسیع نے انہیں مزید خدمت کا موقع دیا ہے اور یقین ہے کہ وہ اس عرصے میں بھرپور اقدامات کریں گے جس طرح ماضی میں کرتے رہے۔ نائب سرپرست اعلی زبیر چھایا نے کہا کہ فراز الرحمان نے اپنے والد بانی کاٹی حاجی فضل الرحمان کے فرزند ہونے کا حق ادا کرتے ہوئے کاٹی کی بہترین انداز میں خدمت کی جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فراز الرحمان نے دن رات ایک کرکے کورنگی صنعتی علاقے اور کاٹی ممبران کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ سی ای او کائیٹ لمیٹڈ زاہد سعید نے فراز الرحمان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بطور صدر فیلڈ میں کام کیا جس کا اعتراف ہر ممبر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فراز الرحمان کی صدارت کا مزید ایک سال کاٹی اور اس کے ممبران کیلئے خوش آئند ہے کہ ایسے متحرک صدر کو مزید کام کرنے کا موقع ملے گا۔ سابق صدر مسعود نقی نے فراز الرحمان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فراز الرحمان نے بلدیاتی اداروں کے ساتھ بہترین کورڈینیشن، نکاسی آب اور بارشوں میں نالوں کی بروقت صفائی، کورنگی صنعتی علاقے میں کلین اینڈ گرین مہم چلا کر ممبران کے دل جیت لئے۔ انہوں نے کہا کہ فراز الرحمان کو کاٹی کا سب سے کامیاب صدر قرار دیا جا سکتا ہے۔ سابق چیئرمین فرحان الرحمان نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ فراز الرحمان نے والد اور خاندان کا نام روشن کرتے ہوئے کاٹی کو چار چاند لگا دیئے۔ سابق چیئرمین میاں زاہد حسین نے فراز الرحمان کی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فراز الرحمان نے کاٹی ممبران کے مسائل متعلقہ اداروں اور حکام تک بروقت پہنچا کر فوری حل کرائے۔ کاٹی میں مزید ایک سال صدر رہنے پر امید ہے کہ فراز الرحمان اپنی بہترین کارکردگی جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر میاں زاہد حسین، گلزار فیروز، احتشام الدین، راشد احمد صدیقی،سید فرخ مظہر، طارق ملک، شیخ عمر ریحان، سلیم الزماں اور کاٹی کے اراکین نے صدر فراز الرحمان، سینئر نائب صدر نگہت اعوان اور نائب صدر مسلم محمدی کی خدمات کو سراہااور ان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بطور صدر کاٹی خدمات کا سلسلہ جاری رکھا اور ممبران کی بلا تفریق خدمت کو اپنا فریضہ سمجھتے ہوئے مسائل کو حل کرنے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے۔کاٹی کے سالانہ اجلاس میں ممبران سے خطاب کے دوران صدر فراز الرحمان نے کاٹی کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کاٹی کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ممبران نے مجھ پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کاٹی کی تعمیر و ترقی کے لئے جو امیدیں اور توقعات لگائی تھیں اللہ رب العزت کی توفیق سے ان پر پورا اترااور ان شاء اللہ آئندہ بھی ممبران اور اور کاٹی کے سینئر رہنماؤں کی مشاورت سے کاٹی اور کورنگی صنعتی علاقے کی خدمت اور تعمیر و ترقی کے مشن کو فرائض کا درجہ دیتے ہوئے جاری رکھوں گا۔اجلاس میں کاٹی کے ممبران نے سابق سرپرست اعلیٰ مرحوم ایس ایم منیر ، بانی رہنما حاجی فضل الرحمان اور کاٹی کے سابق چیئرمین و دیگر مرحومین اکبر فاروقی ، ڈاکٹر سمیع الزماں کی خدمات کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا ، اور ان کے لئے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لئے دعائے خیر بھی کیمتعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایک سواور 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہوگی
-
سٹیٹ بینک ہوم انڈسٹری کے فروغ کیلئے کم شرح سود پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنائے،خرم طارق
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت مزید15روپے اضافہ
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں مزید 15روپے اضافہ
-
تین دن اضافے کے بعدسونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد ہزاروں روپے کی کمی
-
کمپٹیشن کمیشن اور ایف پی سی سی آئی کے زیراہتمام کمپٹیشن لاء کی اہمیت پر سیشن کا انعقاد
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,200 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 6948 پوائنٹ کی کمی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
-
سائبرنیٹ اور نوکیا کا اشتراک، پاکستان کے نیٹ ورک انفرا اسٹرکچر میں نئی انقلابی پیش رفت
-
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.