شاہد حامد میموریل ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے مقابلوں زینب علی راجہ اور فاطمہ علی راجہ نے فائنل میں جگہ بنا لی

اتوار 1 اکتوبر 2023 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2023ء) شاہد حامد میموریل ٹینس ٹورنامنٹ میں زینب علی راجہ اور فاطمہ علی راجہ نے لیڈیز سنگلز کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں لیڈیز سنگلز کے مقابلوں میں زینب علی راجہ اور فاطمہ علی راجہ نے فائنل لئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

پہلے سیمی فائنل میں میچ زینب علی راجہ نےشندانہ رابی کو 1-8 سے اور دوسرے سیمی فائنل میں فاطمہ علی نے دانا کو 3-8 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔وانیہ خالد راجہ اور منہا خالد راجہ گرلز انڈر 14 کے فائنل میں پہنچ گئیں۔پہلے سیمی فائنل میں وانیہ خالد راجہ نے انیا خان کو 2-6 سےاور دوسرے سیمی فائنل میں منہا خالد راجہ نے عائشہ مسعود کو 3-6 سے ہرا دیا۔

متعلقہ عنوان :