شاہد حامد میموریل ٹینس ٹورنامنٹ میں مختلف ایونٹ کیٹیگریز کی فائنل لائن اپ مکمل

اتوار 1 اکتوبر 2023 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2023ء) شاہد حامد میموریل ٹینس ٹورنامنٹ میں مختلف ایونٹ کیٹیگریز کی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی، فضل سبحان، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گزشتہ روز اسلام آباد ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز کے مقابلوں میں زلان خان/مرتضی خان اور یامین/دایسکی فائنل میں جگہ بنالی۔

لیڈیز سنگلز کے مقابلوں میں زینب علی راجہ اور فاطمہ علی راجہ نے فائنل لئے کوالیفائی کر لیا۔ بوائز انڈر 18 کے مقابلوں میں زین علی اور ابراہیم بن سہیل نے فائنل میں جگہ بنا لی۔وانیہ خالد راجہ اور منہا خالد راجہ گرلز انڈر 14 کے فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

گرلز انڈر 10 کے مقابلوں میں منہا خالد راجہ اور امیلا ایڈرس نے فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

بوائز انڈر 10 کے مقابلوں میں عامر مسعود اور بہروز فائنل میں پہنچ گئے۔مینز سنگلز کے مقابلوں میں جبران الحق، عبداللہ شفاعت، دانش رضا، دایسکی انمی، محمد بن عبدالوحید، ابراہیم بن سہیل، ادریس اور یاور علی نے اپنے، اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ٹورنامنٹ میں سو سے زائد کھلاڑی مختلف نو کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18، بوائز انڈر 14، گرلزانڈر14، بوائز انڈر12، بوائز انڈر 10، گرلز انڈر 10 کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ آئی ٹی ایف قوانین کے مطابق کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :