پبی، ارشاد خان کاخاندان ،ساتھیوںسمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان

منگل 3 اکتوبر 2023 19:45

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2023ء) تحصیل پبی چوکی ممریز میں ارشاد خان نے خاندان ،ساتھیوںسمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔شمولیتی تقریب کے مہمان خصو صی عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موقع پر این اے 34 امیدوار میاں بابر شاہ کاکاخیل تحصیل صدر حاجی زر علی قبلی خان کاکاعباس خان غازی ،ارشاد خان،ملک ارشاد،میاں مظفر شاہ حاجی خوشدل میاں امجدسہیل چیئر مین سجاد، شاہ زیب ،زوہیب، میرویس اور دیگر ذمہ داران موجود تھے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین اور این اے 34 امیدوار میاں بابر شاہ کاکاخیل نے شمولیت کرنے والوں کو پار ٹی ٹوپیاں پہنائی اوران کو اے این پی میں شمو لیت پر مبارکباد پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :