پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان مرحوم کی پہلی برسی10اکتوبر پیر کو منائی جائے

ہفتہ 7 اکتوبر 2023 12:13

پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان مرحوم کی پہلی برسی10اکتوبر ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2023ء) پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی دوسری برسی10اکتوبر منگل کو منائی جائے گی اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر انتظام تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں ان کی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی جبکہ ملک و قوم کیلئے عظیم خدمات کے اعتراف میںانہیںخراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پاکستانی سائنس دان اور ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل1936کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے انہوں نے دنیا بھر کے ممتاز تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے انتہائی نامساعد حالات میںوطن عزیر پاکستان کو دنیا بھر میں ناقابل تسخیر بنا دیا جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم دنیا کی پہلی اور دنیاکی ساتویں ایٹمی طاقت بن گیا۔

میاں نواز شریف کے سابقہ دور حکومت میں28مئی 1998ء کوپاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربے کرکے خود کو دنیا میں ایٹمی طاقت منوا لیاتھا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں انہیں دیگر اعزازات کے ساتھ ساتھ دو مرتبہ نشان پاکستان کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان10اکتوبر 2021ء کو جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔