پنجاب کے 5 نئے اضلاع کو قومی و صوبائی اسمبلی کی 13 نشستیں ملیں گی
کوٹ ادو کو دو قومی اور تین صوبائی اسمبلی ،وزیرآباد اور تونسہ کے اضلاع کو ایک ،ایک قومی اور دو، دو صوبائی اسمبلی کی نشستیں ملیں گی
پیر 9 اکتوبر 2023 17:14
(جاری ہے)
چکوال سے بننے والا ضلع تلہ گنگ الگ سے کوئی قومی اسمبلی کی سیٹ حاصل نہیں کرے گا، وہ چکوال کے ساتھ ایک نشست شیئر کرے گا، این اے 59 اب تلہ گنگ چکوال کہلائے گا، اس سے قبل چکوال میں قومی اسمبلی کی دو نشستیں تھیں، اب اس میں قومی اسمبلی کی ایک نشست ہوگی، تاہم تلہ گنگ کو ایک صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 23ملے گی، پی پی 22 چکوال،تلہ گنگ کہلائے گی۔
اسی طرح مری میں آزادانہ طور پر قومی اسمبلی کی کوئی نشست نہیں ہوگی، این اے 51 راولپنڈی-مری ہوگی جس میں پورا ضلع مری شامل ہو گا، مری میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 06 ہوگی۔ڈیرہ غازی خان میں قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد چار سے کم ہو کر تین ہوگئی جب کہ پنجاب اسمبلی کی نشستیں 8 سے کم ہو کر 6 رہ گئیں، مظفر گڑھ میں قومی اسمبلی کی دو نشستیں کم ہوگئیں جب کہ صوبائی اسمبلی میں اس کی نشستوں کی تعداد چھ سے کم ہو کر چار ہو جائے گی، ضلع میں پنجاب اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 12 سے کم ہو کر 8 رہ جائے گی۔گوجرانوالہ میں 6 جب کہ حافظ آباد میں قومی اسمبلی کی ایک نشست تھی، اب دونوں اضلاع میں مجموعی طور پر پانچ سیٹیں ہوں گی، ڈیرہ غازی خان میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستیں کم ہوگئیں۔مزید قومی خبریں
-
کینیڈا بھجوانے کے نام پر 60 لاکھ روپے ہتھیانے والا انسانی اسمگلر گرفتار
-
عمران خان کی ہسپتال منتقلی، پی ٹی آئی کی کارکنان سے ہسپتال کے باہر جمع نہ ہونی کی اپیل
-
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح کردیا
-
ایف آئی اے فیصل آباد نے ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا
-
پاکستان میں پہلی بار سمندر کے کنارے اعلیٰ معیار کی گیس دریافت ہوگئی
-
حکومت نے آئی پی پیز سے ناجائز معاہدے کیی: حافظ نعیم الرحمن
-
پاکستانی طلبہ کو زیادہ مشکلات وسطی ایشیائی ممالک سے درپیش ہیں،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے فیصل زاہد ملک کی ملاقات، تمغۂ امتیاز پر مبارکباد
-
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز چوہدری محمد سلیم کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس
-
پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، گلشن حدید میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق، شوہر سمیت 2 افراد شدید زخمی
-
لاہور میں مختلف واقعات، خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق
-
پٹرول کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ کرسکتے ہیں‘ حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.