ینگ ڈاکٹرزکی تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال پتوکی میںاو پی ڈی بند کرکے دوسرے روز بھی ہڑتال مریض خوار ہوتے رہے

بدھ 11 اکتوبر 2023 16:49

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2023ء) ینگ ڈاکٹرزکی تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال پتوکی میںاو پی ڈی بند کرکے دوسرے روز بھی ہڑتال مریض خوار ہوتے رہے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کے علاقے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی کے ڈاکٹرز نے او پی ڈی بندکرکے دوسرے روز بھی ہڑتال کردی مریض خوار ہوتے رہے ڈاکٹرز اور میڈیکل عملے نے مریضوں کو آؤٹ ڈور میڈیکل سروسز بند کردی ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پتوکی کا کہنا ہے کہ بابا بلھے شاہ ہسپتال قصور کے ایم ایس کی جانب سے غنڈوں کی مدد سے ڈاکٹروں پر جان لیواحملہ کروانے کی بھر پور مذمت کرتے ہیںسیکرٹری ہیلتھ پنجاب،ڈی سی قصور فوری طورپر ایم ایس بابا بلھے شاہ ہسپتال قصور کو ٹرانسفر کریں مطالبہ پورا ہونے تک ہسپتال کی او پی ڈی بند رہے گی۔

متعلقہ عنوان :