محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال گجرات کے زیر اہتمام سفید چھڑی کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کااہتمام

جمعرات 19 اکتوبر 2023 17:10

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2023ء) محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال گجرات کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی سفید چھڑی کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کااہتمام کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال گجرات عدیلہ صائمہ فاروق،سوشل ویلفیئر آفیسر ثمن اعجاز، مبشر اقبال اور محمد وقاص،محکمہ لیبر، سوشل سکیورٹی، ٹیوٹا، ٹریفک پولیس اور ایجوکیشن کے ضلعی افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے کہا کہ اسپیشل افراد کسی صورت صلاحیت میں عام افراد سے کم نہیں ، توجہ اور شفقت سے سپیشل افراد کو معاشرے کا ایک باعزت شہری بنایا جاسکتا ہے، سپیشل افراد مختلف اداروں میں کام کررہے ہیں اور اپنی صلاحیتوں سے باعزت روزگار کما رہے ہیں، تمام محکموں میں معذور افراد کے لئے مختص کوٹہ پر بھرتی یقینی بنائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

پروگرام میں ضلع بھر کے خصوصی بچوں کے اداروں بالخصوص المدثر ٹرسٹ کھاریاں، ایثار ٹرسٹ کھاریاں کے بصارت سے محروم بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، بچوں کو سفید چھڑیاں اور انعامات دیئے گئے۔ پروگرام میں محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ گجرات رجسٹرڈ ویلفیئر سوسائٹیز جس میں سپیشل کیمپین فار بلائنڈلالہ موسی، ہمالیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کھاریاں، ایچ ون ٹیچ ون فاونڈیشن گجرات، غلام رسول ویلفیئر سوسائٹی گجرات، اعوان شریف ویلفیئر سوسائٹی، جلال پور جٹاں ویلفیئر سوسائٹی، پاک کشمیر ویلفیئر سوسائٹی جلال پور جٹاں، انجمن بہبودء مریضاں لالہ موسیٰ،پرچم ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات،الخدمت ویلفیئر سوسائٹی بھگوال کھاریاں اور دیگر سوسائٹیز نے شرکت کی۔

اس موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ ضلع گجراتد کی خصوصی افراد کے لے کی گء کوششوں کو سراہا گیا۔تقریب کے اختتام پر اسپیشل ایجوکیشن کے اداروں، منتظمین اور ویلفیئر سوسائٹیز کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور شیلڈز دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :