ں*گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور بلوچستان موٹر اسپورٹس کے زیرِ انتظام ریلی اختتام پذیر

اتوار 22 اکتوبر 2023 19:35

_کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2023ء) گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور بلوچستان موٹر اسپورٹس کے زیرِ انتظام شاندار گوادر آف روڑ ریلی اختتام پذیر، جیئند بلوچ فاتح قرار جبکہ نادر مگسی رنر رہے۔ فائنل رائونڈ پیریپیڈ کٹیگری کا ریس آخری دن اتوار کو منعقد ہوا جس میں ملکی و غیر ملکی موٹر ریسرز نے قسمت آزمائی کی فائنلرانڈ اپ کے مہمان خاص سینیٹر کہدہ بابر نے فلیگ اپ کرتے ہوئے ریس کا باقاعدہ افتتاح کیا موٹرکارز کا ٹریک 250 کلومیٹر ہے جو کہ ناہموار، ریت کے چٹانوں اور سنسنی خیز مہم جوئی پر مشتمل تھا گوادرآف روڈ ریلی کا اختتامی تقریب آج شام کو میر غوث بخش بزنجو فٹبال اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی جس میں مہمان خاص گوادر آف روڈ ریلی کے فاتحین میں پرائز تقسیم کریں گے جبکہ میوزیکل نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے گوادرآف روڈ ریلی کے شاندار انعقاد میں جی ڈی اے بلوچستان موٹراسپورٹس ، رئیس ایسوسی ایٹ کے ساتھ ضلعی انتظامیہ، گوادر پورٹ اتھارٹی ، ڈسٹرکٹ پولیس، سیکیورٹی فورسز سمیت گوادر کے تمام سول و عسکری اداروں کا بھرپور تعاون شامل رہا ہے سینیٹر کہدہ بابر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گوادر آف روڈ ریلی کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے گوادر عوام اور باہر سے آنے والے ہزاروں لوگوں کو ہفتہ بھر تفریحی ماحول فراہم کیا اور یہاں پورا میلہ لگا ہوا ہے گوادر ایک سیاحتی مقام ہے اور اس شہر کو سمارٹ پورٹ سٹی بنانے کے بعد دنیا بھر سے سیاح یہاں کا رخ کریں گے۔

(جاری ہے)

یہاں تفریحی و کھیلوں کی سرگرمیاں کا تسلسل برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ گوادر آف روڈ ریلی کے مختلف کیٹیگریز میں مقامی ریسرز کا بڑھ چڑھ کر حصہ لینا اور نمبر ون پر آنا خوش آئند اور قابل فخر ہے اور نوجوان مبارکباد کے مستحق ہیں