بی آر ٹی سروس کے لئے ایک ارب روپے کا فنڈ مختص

جمعہ 3 نومبر 2023 15:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2023ء) خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بی آر ٹی سروس کو روانی کے ساتھ چلانے کے لئے ایک ارب روپے کا بجٹ مختص کردیا ہے۔ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق فنڈز کی کمی کی وجہ سے سروس بند یا محدود ہونے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پشاور بی آر ٹی سروس کے آپریشنز کے لیے نومبر 2023 تا فروری 2024 کے لیے ایک ارب روپے کا فنڈ مختص کردیا گیا ہے۔

معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ اور ہاوسنگ ظفراللہ خان نے کہا کہ پشاور بی آر ٹی اس وقت روزانہ 3 لاکھ مسافروں کو سفری سہولت فراہم کر رہا ہے،کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا محدود عرصے کی بندش بھی پشاور کے رہائشیوں کی زندگیوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔نگران حکومت پشاور کے عوام کو اعلیٰ معیار کی سفری سہولت کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔