چنیوٹ تھانہ بھوانہ کے علاقہ میں بھائی نے فائرنگ کر کے بہن اور بھانجے کو قتل کر دیا

منگل 14 نومبر 2023 15:39

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2023ء) چنیوٹ تھانہ بھوانہ کے علاقہ میں بھائی نے فائرنگ کر کے بہن اور بھانجے کو قتل کر دیا ہے،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ بھوآنہ کے علاقہ اڈا پٹھان کوٹ میں بھائی نے فائرنگ کر کے بہن اور بھانجے کو قتل کر دیا ،واقعہ جھنگ روڈ پر اڈا پٹھان کوٹ کے قریب پیش آیا،رشتوں کے تنازع پر بھائی بہن میں جھگڑا چل رہا تھا ،جاں بحق بہن کی شناخت 40 سالہ فتح بی بی اور بھانجے کی 5 سالہ علی عباس کے نام سے ہوئی، ایس پی انویسٹیگیشن اور بھوآنہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انویسٹی گیشن چنیوٹ، ڈی ایس پی سرکل بھوانہ، ایس ایچ او تھانہ بھوانہ، تھانہ بھوانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ،جائے وقوعہ کو کارڈن کرکے شواہد وغیرہ اکٹھے کئے جا رہے ہیں اور واقعہ کی تحقیقی کارروائی جاری ہے۔

\378