سیکرٹری صحت بلوچستان کا فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ

ہفتہ 18 نومبر 2023 21:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2023ء) سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت عتیق اللہ خان ، اسٹاف آفیسر سیکرٹری ہیلتھ شوکت بلوچ اور دیگر معاونین موجود تھے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا،سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ آئی سی یو ، تھراسک سرجری وارڈ اور نرسری کا معائنہ بھی کیا۔

چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان نےسیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کو بریفنگ دی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا سیکرٹری صحت نے کہا کہ فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ کو درکار وسائل کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے گی ،موجودہ ہسپتال انتظامیہ کی کوششیں اچھی اور بار آور ثابت ہورہی ہیں ، مکمل سپورٹ کرینگے ۔