الیکشن میں استحکام پاکستان پارٹی انشاءاللہ کامیاب ہو گی،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

منگل 21 نومبر 2023 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2023ء) استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن میں استحکام پاکستان پارٹی انشاءاللہ کامیاب ہو گی۔

(جاری ہے)

پیر کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الیكشن ملك کیلئے ناگزیر ہیں اور سیاسی اور معاشی عدم استحكام ختم كرنےکا واحد راستہ ہے، انہوں نے کہا کہ قوم پریشان ہے ،سیاسی جماعتوں كو فیصلہ كرنا ہے كہ ملک ایسے ہی چلانا ہے یا ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی كر کے ملک کی خاطر پالیسیاں تشکیل دینی ہیں۔