فروٹ فلائی کے حملہ کی وجہ سے پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار میں 90فیصدتک کمی ہو جاتی ہے،ترجمان محکمہ زراعت

منگل 21 نومبر 2023 22:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2023ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجا ب کے مطابق پھل کی مکھیاں پھلوں اور سبزیوں کو نقصان پہنچاتی ہیں جس کی وجہ سے پیداوار میں 90فیصدتک کمی ہو جاتی ہے۔ صوبہ پنجاب میں پھل کی مکھی کی چار اقسام پائی جاتی ہیں اوریئنٹل پھل کی مکھی،آڑو کی مکھی،خربوزہ کی مکھی اوربیر کی مکھی۔تمام مکھیوں کا زندگی کا دورانیہ تقریبا ایک جیسا ہوتا ہے۔

مارچ سے لے کر نومبر تک ان کی تعدادزیادہ ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

مادہ مکھی پھل کے چھلکے میں انڈے دینے والی سوئی چبھو کر بھورے سفید رنگ کے انڈے دیتی ہیں ۔کاشتکار ترشاوہ پھل کی نر مکھی کو کنٹرول کرنے کے لئے فیرومون (میتھائل یوجینال) استعمال کریں جو ترشاوہ پھل کی نر مکھی کے لیے بے حد کشش رکھتا ہے۔ نر مکھی کو کنٹرول کرنے کے لئے سپینوسیڈ2 فیصد اورمیتھائل یوجینال51فیصد کا پیسٹ بحساب5 سے 6گرام فی پودا تنے کے اوپر ایک میٹر کی اونچائی پر ایک ایکڑ میں 5سے10 پودوں پر لگائیں اور یہی عمل 3سے 4 ہفتوں کے بعد دوبارہ دوہرائیں۔

متعلقہ عنوان :