ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور کا ضلع سوات کا فیلڈ ویزٹ

منگل 21 نومبر 2023 23:00

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2023ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور نے ضلع سوات کا فیلڈ ویزٹ کیا جہاں انہوں نے پولیس سٹیشن ملم جبہ، پولیس پوسٹ تلی گرام اور فضاگٹ چیک پوسٹ کی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے آن ڈیوٹی پولیس جوانوں کو ہیلمٹ اور جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنانے، دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال سے گریز کرتے ہوئے اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اور اپنے ڈیوٹی کو احسن طریقے سے سرانجام دینے کی سخت ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :