امین سولنگی کا قوم پرست جماعتوں سے لاتعلقی کااظہار کرتے ہوئے قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان

بدھ 22 نومبر 2023 19:31

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2023ء) جئے سندھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن (بشیر قریشی)کے رہنما مہتاب جانوری، جسقم(بشیر قریشی) کے رہنما عمران جانوری، جساف آریسر کے ذیشان سولنگی، جسقم(آریسر) کے امین سولنگی نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ قوم پرست جماعتوں سے لاتعلقی کااظہار کرتے ہوئے قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مذکورہ جماعتوں سے اب کوئی تعلق نہیں، ہم نے ماضی میں قوم پرست تنظیموں میں بہت کام کیا لیکن کچھ حاصل نہیں ہوا جبکہ مرکزی قائدین نے ہمیشہ بیوقوف بنایا ہے جب کہ ہم نے جیلوں کی سختیاں برداشت کیں اور ہمیں ورغلاکر تعلیم سے محروم رکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہم پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور مضبوطی کے لیے جدوجہد کریں گے۔