الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخواکے ضلعی صدورکا اعلان کردیا گیا

نومنتخب ضلعی صدور کا دورانیہ یکم نومبر2023ء سے 31اکتوبر2025ء تک ہوگا‘نورالواحد

جمعہ 24 نومبر 2023 23:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2023ء) الخدمت فائونڈیشن خیبرپختونخوا کے صدر خالد وقاص نے ریجنل بورڈ آف مینجمنٹ سے مشاورت کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا کے 25اضلاع کے لئے ضلعی صدور کی تقرری کا اعلان کردیا جبکہ صوبے کے باقی سات اضلاع کے لئے ضلعی صدور کے انتخاب کا عمل جاری ہے جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔الخدمت فائونڈیشن خیبرپختونخوا کے ترجمان نورالواحدجدون کے مطابق الخدمت فائونڈیشن کے دستور العمل کی روسے ضلعی صدور کا انتخاب دوسال کے لئے ہوتا ہے جس کا انتخاب صوبائی صدر مینجمنٹ بورڈ کی مشاورت سے کرتا ہے ۔

ترجمان کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواکے صدرخالدوقاص نے گزشہ روزجن 25اضلاع کے لئے ضلعی صدور کی تقرری کا اعلان کیا ہے ان میں ارباب عبدالحسیب پشاور،جلال شاہ ایڈوکیٹ بنوں،حفیظ اللہ خاکسار دیرپائین،سہیل احمد خٹک ملاکنڈ،ڈاکٹررشید احمد مردان،کامران ریاض مانسہرہ،ناصرالاسلام فاروقی نوشہرہ،ضیاء اللہ سوات،اکبرخان ایڈوکیٹ بونیر، شیرزادہ قاصر باجوڑ،عبدالحق لوئرچترال،خالد خان بٹگرام،مفتی عارف منصوری تورغر،بخت جمال آفریدی خیبر،شاہ ولی خان مہمند،محمد الیاس بنگش کرم،محمد تنویر ملک ایبٹ آباد،عبدالمالک ہری پور،محمد شریف کرک،عبدالمتین بابڑ ڈیرہ اسماعیل خان،حاجی محمد رسول کوہاٹ، میاں طفیل محمد شانگلہ،ہبت خان ٹانک اور محمد عمر ضلع جنوبی وزیرستان کے لئے الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدور مقرر کئے گئے ہیںجبکہ ضلع اپرچترال،دیربالا،صوابی،چارسدہ،ہنگو، شمالی وزرستان،لکی مروت اور ضلع اورکزئی کے ضلعی صدور کے انتخاب کا عمل جاری ہے جن کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نومنتخب ضلعی صدورکا دورانیہ یکم نومبر2023ء سے 31اکتوبر2024ء تک ہوگا۔