سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرحوم گوہر ایوب ترین کی وفات سے ملک بالخصوص ترین قوم ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگئی ہے ،محمد آصف ترین

اتوار 26 نومبر 2023 19:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2023ء) پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستان کے پیٹرن ان چیف ، ایگزیکٹو ممبر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد آصف ترین اور دیگر ممبران نے سابق رکن قومی اسمبلی و سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب ترین کے والد سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب ترین کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی وفات سے ملک بالخصوص ترین قوم ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگئی ہے جس سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں بھر نہ سکیں گے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین ۔