جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ،مزید 03منشیات فروش ملزمان گرفتار،02کلو چرس اورمجموعی طور پر 20لیٹر شراب برآمد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 27 نومبر 2023 17:18

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر2023ء) سوہاوہ  پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم طارق خان کوگرفتار کرلیا، ملزم سے 02کلو چرس برآمد، صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے  ملزم محمد یعقوب  کو گرفتار کرلیا ، ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی، جبکہ سول لائینز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم خان کوگرفتار کرلیا، ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد ، منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

متعلقہ عنوان :