جہلم میں 7 من مضر صحت دودھ تلف، راولپنڈی میں باغ سرداراں میں25کلو کم وزن مرغیاں تلف، 1 یونٹ کی پروڈکشن بند

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 27 نومبر 2023 17:19

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر2023ء) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کے احکامات پر ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی (نارتھ زون ) آمنہ رفیق کی ہدایت کے مطابق باغ سرداراں میں خفیہ اطلاع ملنے پر 25 کلو بیمار اور کم وزن مرغیاں تلف اور 32000 کے جرمانے، کلر سیداں میں ناقص اجزاء سے  مٹھائیاں بنانے پر بیکری کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حفظان صحت کے انتہائی ناقص انتظامات پر 2 میرج ہالز کیخلاف ایکشن لیا گیا ہے۔ پنڈ دادن خان  میں مختلف ڈیری شاپس میں موجود دودھ کا تجزیہ کیا گیا۔قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 4  ڈیری شاپس کو جرمانے کیے گئے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ خوراک کی جعل سازی کرنیوالے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ شہری ملاوٹ مافیا کی نشاندہی کیلئے فوڈ سیفٹی ہیلپ لائن 1223 پر شکایت درج کروائیں ۔

متعلقہ عنوان :