پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا

سیف اللہ ابڑو کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کثرت رائے سے منظور،سنیٹر اعظم نذیر تارڑ قائمہ کمیٹی پاور کے نئے چئیرمین مقرر کر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 28 نومبر 2023 12:35

پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی چیئرمین ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 نومبر 2023ء ) پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل سیکرٹری سینٹ حفیظ اللہ شیخ نے صدارت کی ۔تحریک عدم اعتماد سنیٹ کے رولز 181کے تحت پیش کی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اعظم نذیر تارڑ، سیف اللہ ابڑو، سیف اللہ نیازی اور سنیٹر فدا محمد شریک ہوئے۔ ان کیمرہ اجلاس میں سیف اللہ ابڑو کیخلاف بہرہ مند تنگی منظور کاکڑ ثنا جمالی حافظ عبدالکریم دلاور خان نے تحریک پیش کی ۔ سیف اللہ ابڑو کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔ سنیٹر اعظم نذیر تارڑ قائمہ کمیٹی پاور کے نئے چئیرمین مقرر کر دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :