Live Updates

ہمارے پاس دنوں میں انتظار کرنے اور تحمل دکھانے کا وقت نہیں، خواجہ آصف

بھارت سیاسی فائدے کیلئے خطے کو جنگ میں نہ جھونکے،وزیردفاع کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 9 مئی 2025 13:26

ہمارے پاس دنوں میں انتظار کرنے اور تحمل دکھانے کا وقت نہیں، خواجہ آصف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے پاس دنوں میں انتظار کرنے اور تحمل دکھانے کا وقت نہیں،بی ایل اے، ٹی ٹی پی بھارت کی پراکسیز ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت اپنے سیاسی فائدے کیلئے جھوٹ پر جھوٹ بول رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت کیلئے ہمارا پیغام ہے کہ وہاں سوا ارب لوگ رہتے ہیں، لہٰذا سیاسی فائدے کیلئے خطے کو جنگ میں نہ جھونکے۔وزیر دفاع نے کہاکہ بھارت نے پاکستان، کینیڈا اور امریکا سمیت کہاں کہاں دہشتگردی نہیں پھیلائی ۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات