Live Updates

عوام کا حکومت پاکستان پر بھارت کو جواب دینے کا دباؤ ہے، رضوان سعید شیخ

بھارت نے کرکٹ سٹیڈیم پر حملہ کیا، وہاںکیا دہشتگرد ہوتے ہیں ،پاکستان سفیرکاانٹرویو

جمعہ 9 مئی 2025 13:22

عوام کا حکومت پاکستان پر بھارت کو جواب دینے کا دباؤ ہے، رضوان سعید شیخ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)پاکستانی سفیر برائے امریکا رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ عوام کا حکومت پاکستان پر بھارت کو جواب دینے کا دباؤ ہے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں رضوان سعید شیخ نے کہاکہ بھارت کو ایسا سوچنا ہی نہیں چاہیے کہ پاکستان خاموش رہے گا، بھارت نے تیسری رات لگاتار حملہ کیا ہے، 30 سے زائد پاکستانی شہید اور 70 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ماضی میں 3 جنگیں لڑ چکے ہیں، بھارت نے خود ساختہ طور پر پاکستان کو پہلگام واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے پاس پہلگام واقعے پر کوئی ثبوت موجود نہیں، بھارت کو ثبوت دکھانے چاہئیں، پاکستان آزادانہ انکوائری کا حامی ہے، بھارت نے جنگ شروع کی تو پاکستان نے اپنا دفاع کیا۔پاکستانی سفیر نے کہاکہ بھارت نے کرکٹ سٹیڈیم پر حملہ کیا، کرکٹ سٹیڈیم میں کیا دہشتگرد ہوتے ہیں پاکستان کبھی جنگ نہیں چاہتا لیکن جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بھارت کا ماضی دیکھیں، جو نیپال سری لنکا میں ہوا سب کو معلوم ہے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات