Live Updates

عمران خان کہتےتھے کہ بشریٰ بی بی کے پاس لے جاؤ تاکہ روحانی سکون حاصل ہو

عدت کا شور مچا تو عمران خان نے کہا خاموشی اختیار کریں، عدت پوری ہونے کے بعد دوباری نکاح کرلیں گے،بشریٰ بی بی ، چیئرمین پی ٹی آئی کا پہلا نکاح غیرشرعی، غیرقانونی اور فراڈ پر مبنی تھا، عون چوہدری نے بھی غیر شرعی نکاح کیس میں بیان قلمبند کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 28 نومبر 2023 14:00

عمران خان کہتےتھے کہ بشریٰ بی بی کے پاس لے جاؤ تاکہ روحانی سکون حاصل ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 نومبر 2023ء ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی غیر شرعی نکاح کے خلاف کیس پر سماعت ہوئی۔ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی۔ درخواست گزار خاور فرید مانیکا کی جانب سے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت پیش ہوئے۔ عدالتی حکم پر گواہان مفتی سعید، عون چوہدری اور محمد لطیف بھی عدالت پیش ہوئے۔

عون چوہدری نے عدالت میں بیان قلمبند کرواتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کی فیملی کے معاملات بھی دیکھتا تھا، ریحام خان کو طلاق دینے کے حوالے سے عمران خان نے بشریٰ بی بی سے تجویز لی، عمران خان کہتےتھے کہ بشریٰ بی بی کے پاس لے جاؤ تاکہ روحانی سکون حاصل ہو، میں بھی بشریٰ بی بی کے پاس لے کر جاتا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی خود بھی جاتےتھے، عمران خان نے کہا بشریٰ بی بی کے ساتھ نکاح کے انتظامات کرو، میں پریشان ہوگیا،عمران خان نے کہا بشریٰ کو طلاق ہوگئی ہے، میڈیا پر شادی کی خبر آگئی، عدت کا شور مچا، عمران خان نے کہا خاموشی اختیار کریں، عدت پوری ہونے کے بعد دوباری نکاح کرلیں گے،عون چوپدری نے کہا کہ بشریٰ بی بی ، چیئرمین پی ٹی آئی کا پہلا نکاح غیرشرعی، غیرقانونی اور فراڈ پر مبنی تھا۔

(جاری ہے)

عدالت نے گواہ مفتی سعید کا بیان بھی قلمبند کیا۔مفتی سعید نے بھی عدالت کو بتایا کہ عمران خان سے اچھے تعلقات تھے،فروری 2018 میں عمران خان نے دوبارہ رابطہ کیا اور بتایا کہ نکاح دوران عدت میں ہوا، عمران خان اور بشریٰ بی بی کا دونوں بار نکاح میں نے پڑھایا۔ غیر شرعی نکاح کیس کے تیسرے گواہ محمد لطیف کا بیان آئندہ سماعت پر قلمبند کیا جائے گا، عدالت نے کیس کی سماعت 2 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات