چاول کی فصل کی باقیات کو آگ لگاتے ہوئے دو افراد جھلس گئے

Irfan Feroz Awan عرفان فیروز اعوان منگل 28 نومبر 2023 14:12

لودہراں ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 نومبر 2023ء ) ریسکیو ذرائع کے مطابق صبح پونے چھ بجے لودہراں کے نواحی علاقے بنگلہ بسنت میں 54 سالہ خادم اور 38 سالہ ساجد چاول کی فصل کی باقیات کو آگ لگاتے ہوئے جھلس گئے۔

(جاری ہے)

خادم کا 10 فیصد جسم جبکہ ساجد کا 15 فیصد جسم جھلس گیا۔ ریسکیو نے اطلاع ملتے ہی دونوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال شفٹ کردیا

متعلقہ عنوان :