ڈپٹی کمشنر محمدارشد بھٹی کے زیر صدارت اینٹی سموگ سائیکلنگ ریلی کے انعقاد کے حوالے سے جائزہ اجلاس

منگل 28 نومبر 2023 18:09

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) ڈپٹی کمشنر محمدارشد بھٹی کے زیر صدارت اینٹی سموگ سائیکلنگ ریلی کے انعقاد کے حوالے سے جائزہ اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر این اے رانا ، سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے نمائندگان ، پولیس ، ٹریفک پولیس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر میں اینٹی سموگ سائیکلنگ ریلی کا انعقاد کیا جائیگا جس میں عوام الناس کو شرکت کی بھرپور دعوت دی جائیگی ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اینٹی سموگ سائیکل ریلی کا روٹ فائنل کر کے آگاہ کریں تا کہ جلد ازجلد اس ایونٹ کو کیا جا سکے ۔ سائیکل ریلی کا مقصد فضائی آلودگی میں کمی لانا اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ۔

متعلقہ عنوان :