سرکٹ ہاؤس اوتھل مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے اہمیت وافادیت کھوبیٹھا

بدھ 29 نومبر 2023 20:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2023ء) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف (مرحوم) کے دور میں بنایا گیا سرکٹ ہاؤس اوتھل مناسب دیکھ بھال نے ہونے کی وجہ سے اپنی اہمیتِ وافادیت کھوبیٹھا۔سہولتوں کا فقدان،کراکری اور دیگر سامان غائب، مہمانوں کو رات کو نیند سے اٹھاکر چارجز وصول کئے جاتے ہیں۔ایک انتظامی افسر اور محکمہ بی اینڈ آر کے دو افسران سرکاری بنگلے چھوڑ کر سرکٹ ہاؤس میں بلا معاوضہ رہائش پذیر ہیں۔

جس کی وجہ سے آنے والے افسران اور مہمانوں کو کمرے نہیں ملتے۔جب کہ انتظامیہ کے مہمانوں کا قیام و طعام مفت ہے۔سرکٹ ہاؤس اوتھل کی عمارت کا شمار جدید اٹالین طرزتعمیر بلوچستان کی جدید اور خوبصورت عمارتوں میں ہوتا تھا۔لیکن انچارچز کی غفلث کے باعث اب یہ عمارت اپنی خوبصورتی کھو بیٹھی ہے۔

(جاری ہے)

حتی کہ چند سال پہلے لاکھوں روپے سے تذئین و آرائش کی گئی تھی وہ بھی اب ماند پڑ گئی ہے۔

اب آنے والے افسران اور مہمان بھی انچارچز کے ناروا سلوک سے ٹھہرنے سے کترانے لگے ہیں۔عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان ،چیف سیکریٹری بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلوچستان کی خوبصورت ترین عمارتوں سے ایک سرکٹ ہاؤس اوتھل کے انچارجز کی گیسٹ کے ساتھ ناروا سلوک اور قیمتی کراکری اور دیگر سامان کی چوری کا نوٹس لے کر اس کا انچارج کسی تعلیم یافتہ، تجربہ کار اور فرض شناس اہلکار کو مقرر کیا جائے۔اور مفت میں رہائش پزیر افسران کا بھی نوٹس لیا جائے تاکہ سرکٹ ہاؤس اوتھل کی دوبارہ شان و شوکت بڑھ جائیاور ریونیو کمانے کا ذریعہ بھی بن سکے۔