معاشرے کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ریجنل ڈائریکٹر کالجز میر چند اوڈ

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری جمعرات 30 نومبر 2023 11:13

میر پور خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2023ء) ڈائریکٹوریٹ آف کالجز میر پورخاص اور قومی احتساب بیورو نیب کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز ابن رشد کالج میرپورخاص میں انٹر ڈویژن کالجز طلبہ و طالبات کے مابین تقاریری  مضمون نویسی اور فن مصوری کے مقابلے منعقد ہوئے اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر کالجز میر چند اوڈ نے کہا کہ معاشرے کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا مقابلوں میں ڈویژن کے مختلف کالجز کے طلبہ طالبات نے کرپشن کے موضوع پر تقاریر کیں مضمون نویسی اور فن مصوری کے فن پارےپیش کئے اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر کالجز میر چند اوڈ اور ابن رشد کالج کی پرنسپل پروفیسر تمکین فاطمہ نے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طلبہ و طالبات میں شیلڈیں تقسیم کی اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر کالجز میر چند اوڈ پرنسپل پروفیسر تمکین فاطمہ نے گورنمنٹ ابن رشد  کالج میرپور خاص کی طالبات جنہوں نے تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ان کو بھی شیلڈیں تقسیم کیں

متعلقہ عنوان :