لیسکو نے 82روز سے جاری کریک ڈائون میں2ار ب 97کروڑ13لاکھ 9 ہزار963روپے کی بجلی چوری پکڑ لی

جمعرات 30 نومبر 2023 12:27

لیسکو نے 82روز سے جاری کریک ڈائون میں2ار ب 97کروڑ13لاکھ 9 ہزار963روپے کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2023ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید316 بجلی چور پکڑے گئے جن میں سی191کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے گئے ۔ ترجمان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 16 کمرشل،2زرعی،1انڈسٹریل اور297 ڈومیسٹک تھے،تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 3لاکھ 29ہزار 38یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت ایک کروڑ 32لاکھ 91ہزار510روپے بنتی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق تکیہ جموں شاہدرہ ٹائون کے علاقے میں کنکشن کو300,000روپے ،شاہدرہ ٹائون کے ہی علاقہ میں ایک اور کنکشن کو240,000روپے ،فیروزوالا کے علاقے میں کنکشن کو200,000روپے ،مجید کالونی مصطفی ٹان کے علاقے میں ایک کنکشن کو150,000روپے چارج کیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق82 روز سے جاری آپریشن کے دوران کل31423 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے 15100ملزمان کو گرفتار کیا گیا،31046کنکشنز کے خلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں،بجلی چوروں کو اب تک 5کروڑ29لاکھ 36ہزار781یونٹس چارج کئے گئے جن کی مالیت 2ار ب 97کروڑ13لاکھ 9 ہزار963روپے بنتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :