سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کیلئے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 120 روپے کمی کردی

جمعرات 30 نومبر 2023 20:06

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کیلئے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 120 ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2023ء) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن میں ایل پی جی سلنڈر فروخت کرنے کے منصوبہ میں ریلیف دے دیا گیا ،کمپنی نے صارفین کے لئے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 120 روپے کمی کر دی ہے۔ سلنڈر کی قیمت 3650 سے کم کر کے 3530 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی مقررہ قیمتوں کی بنیاد پر قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایس این جی پی ایل صارفین کو 11.8کلوگرام کا سلنڈر فروخت کر رہی ہے ،بکنگ کروانے والے صارفین کو کمپنی نے ہوم ٍڈلیوری کی سہولت دے رکھی ہے ۔پہلی مرتبہ سلنڈر لینے والوں کو 7500 روپے سکیورٹی دینا ہو گی ،کمپنی سلنڈر فٹنگ کی بنیاد پر 1500 روپے وصول کرے گی ۔مجموعی طور پر سلنڈر کی قیمت 12530 روپے مقرر کی گئی ہے ۔صارفین کمپنی کی ہیلپ لائن 1210 پر سلنڈر کی بکنگ کروا سکتے ہیں ،ہیلپ لائن کے علاوہ کسٹمر سروسز سینٹرز اور ویب سائٹ پر بھی بکنگ ہو سکتی ہے۔